خیال رہے کہ عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں آن لائن کر رہے تھے۔
اسلام آباد:(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے جنوری کے پہلے ہفتے میں بنی گالہ آنے کا ارادہ کیا ہے، عمران خان نے پارٹی قیادت کو بنی گالہ آنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔عمران خان کی آمد کے لیے بنی گالا سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور بنی گالہ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں آن لائن کررہے تھے، اب ٹانگ بہتر ہونے کے بعد دوبارہ سے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کی ہے
