استعفوں کی تصدیق کا معاملہ، پی ٹی آئی اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات طے پاگئی۔

Spread the love

ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی ائی رہنما عامر ڈوگر کے درمیان رابطہ ہوا۔

اسلام آباد:(نمائندہ فائزہ شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی اور سپیکر راجہ پرویز اشرف کی ملاقات طے پاگئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پرا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے درمیان رابطہ ہوا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر گفتگو ہوئی اور اس دوران پی ٹی آئی وفد اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات طے پا گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں عامر ڈوگر، اسدعمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور اسد قیصر شامل ہیں،ا سپیکر سے ملاقات میں پی ٹی آئی وفد استعفوں کی تصدیق کی حکمت عملی طے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں