پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ لانگ سائڈ مانچسٹر میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے 15واں یوم شہادت عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا

Spread the love

بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر اور محترمہ رضیہ چودھری کی جانب سے پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ لانگ سائڈ مانچسٹر میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے 15واں یوم شہادت عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی گلزار خان اور غزالہ خان تھی بر طانیہ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی اردو گلوبل میڈیا گروپ کے چئیرمین شہزاد مرزا نے خصوصی شرکت کی

مانچسٹر رپورٹ۔ عارف چودھری
بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر اور محترمہ رضیہ چودھری کی جانب سے پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ لانگ سائڈ مانچسٹر میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے 15واں یوم شہادت عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی گلزار خان اور غزالہ خان تھی اردو گلوبل میڈیا گروپ کے چئیرمین مرزا شہزاد اور بر طانیہ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر اور میزبان رضیہ چودھری کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کی تقریب نہ صرف انہیں اظہار عقیدت -خراج تحسین اور دعائے مغفرت کے لئے ھے بلکہ تجدید عہد کے لئے بھی ھے بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کئے ہیں میں آج کے پروگرام میں شامل ھونے والوں کی مشکور ھوں مہمان خصوصی سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلزار خان نے کہا محترمہ بے نظیر بھٹو امت مسلمہ کی بہترین لیڈر تھیں وہ اپنے والد ذولفقار علی بھٹو کے نقشے قدم پر چل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی جس کی وجہ سے بی بی شہید کو چاروں صوبوں کی زنجیر کہا جاتا تھا پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق سینئر راہنما راجہ رشید خان کے فرزند سماجی سیاسی راہنما اور سابق کونسلر مانچسٹر سٹی راجہ فراز رشید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھٹو خاندان کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا رضوانہ آفتاب محترمہ المارہ نے بھی محترمہ شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا سینئر صحافی چئیرمین پریس کلب آف پاکستان اعجاز افضل شیخ کا کہنا تھا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کی بیٹی شہید بے نظیر بھٹو پہلی ایشیائ مسلمان خاتون تھی جو کم عمر ی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سٹوڈنٹ یونین کی صدر منتخب ہوئ شہید ذولفقار علی بھٹو کی ساری اولاد قابل تھی لیکن بھٹو صاحب ھمیشہ اپنے دوروں پر بے نظیر بھٹو کو لے کر جاتے جس کی وجہ سے محترمہ کی تربیت ھوئ اور وہ دو دفعہ وزیر اعظم بنی تبارک محمود اور دوسرے افراد نے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش پیش کیا آخر میں بر طانیہ کی ممتاز مزہبی شخصیت اور ثنا خواں باجی خالدہ نوری نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی مغفرت کی دعا اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کی دعا کروائ اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں موم کینڈلز روشن کی گئیں مہمانوں کو پیری پیری کبابش کے چیف ایگزیکٹو راجہ آصف کے بنائے ہوئے لاھوری کھانوں سے تواضع کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں