افغانستان کے ساتھ جو 19 ویں اور 20 ویں صدی میں ہوا وہی اب ہوتا نظر آرہا ہے۔حامد کرزئی

Spread the love

موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکا اور افغانستان دونوں ہی پر عائد ہوتی ہے۔سابق افغان صدر

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو امریکا، روس اور چین کے درمیان اختلافات کا مرکز دیکھنا نہیں چاہتے کیونکہ جو انیس ویں اور  بیس ویں صدی میں ہوا وہی اب ہوتا نظر آ رہا ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کو انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان اور ملک کیلئے یہی بہتر ہے کہ وسیع تر ڈائیلاگ کے ذریعے تمام طبقات پرمشتمل حکومت قائم کی جائے اور آئین بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے سینیئر لیڈرز سے بات ہوتی رہتی ہے،اصولی طورپر طالبان بھی وسیع تر ڈائیلاگ پر متفق ہیں اس لیے وہ پر امید ہیں کہ ایسا ہوگا۔حامد کرزئی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ افغانستان میں حکومت ٹوٹ جائے تا ہم نمائندہ حکومت قائم ہونی چاہیے۔سابق صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکا اور افغانستان دونوں ہی پرعائد ہوتی ہے۔کرزئی نے زور دیا کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے منجمد فنڈز بحال کرے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ دہشتگردی سے بدترین متاثرغریب ترین افراد کی رقم امریکا میں نائن الیون کے متاثرین کو دے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں استحکام لائے، دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے نام پر لڑی گئی جنگ حقیقت میں افغان عوام کے خلاف تھی اوراسی لیے انہوں نے طالبان کی حمایت کی تھی۔سابق افغان صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی ذمہ داری امریکا پرعائدکی اس موقع پر پاکستان کے خلاف زہرافشانی بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام ملکی صورتحال اور سمت پرتشویش کاشکار ہیں، مگر جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں