پنڈدادنخان میں دکانداروں نے من مانے ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا اپنا وطیرہ بنا لیا

Spread the love

پنڈدادنخان( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)پنڈدادنخان میں دکانداروں نے من مانے ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے جبکہ پرائز کنٹرول دکانداروں سے منتھلیاں لے کر خود چین سے بیٹھے ہیں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں دوکانداروں نے چینی کا ریٹ 100 اور 110 روپے لگا رکھا ہے اور پیاز ڈھائی سو روپے اسی طرح روز مرہ کے استعمال ہونے والی تمام تر اشیاء میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں کسٹمر اگر دوکان دار کو بولے کے ریٹ زیادہ ہے تو وہ کہتے ہیں جو ہوتا ہے کر لو ہم کو کوئی پوچھ نہیں سکتا اور اگر دیکھا جائے تو یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ کہ تحصیل پنڈدادنخان میں نا تو چیزوں کے معیار کو چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی ریٹس کو تحصیل پنڈدادنخان کی عوام نے مطالبہ کیا ہے ڈی سی جہلم سے کے اس کا فوری طور پر نوٹس لیں عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے عوام کو مزید کمر توڑ مہنگائی سے بچایا جائے اور اضافی ریٹس لگانے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کا کہنا ہے کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا حق بھی رکھتی ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں