لاہور /لندن رپورٹ۔ عارف چودھری
پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہال میں پر تکلف ظہرانہ دیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا

سیالکوٹ سے ایم پی اے رانا لیاقت علی اور کاشف رندھاوا نے خصوصی شرکت کی –
میزبان ایم این اے احسان اللہ باجوہ نے انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ سعودی عرب منظور ملک نے خوش آمدید کہا اور انکی انتھک محنت و کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے صدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اوپر بیشمار زمہ داریاں ہیں اس لیے بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پوری دنیا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور ورکرز کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔
جرمنی کے مرکزی صدر ایم پی اے پسرور سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ ن رانا لیاقت علی نے بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسحق ڈار صاحب کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو پارٹی کو انٹرنیشنل سطح پر آرگنائز کرکے اور پارٹی عہدیداران وکارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ناممکن کو ممکن بنانے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے ۔
مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے اعزاز میں ایم این اے احسان اللہ باجوہ نے ظہرانہ رکھا جس کے لیے میں بے حد مشکور ہوں ۔ ایم پی اے رانا لیاقت علی جو ہمارے یورپ کے جرمنی کے صدر بھی ہیں انکی تشریف آوری اور تمام عہدیداران اوورسیز پاکستانیز کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں سعودی عرب سے سینیر نائب صدر سعودی عرب محمودالحق ڈوگر، سیکٹری جنرل ملک منظور حسین ، سرپرست رانا اشرف الدمام، ڈپٹی سیکٹری جنرل رانا طارق محمود، سینیر نائب صدر خالد اکرم رانا، ممبر ریاض کمیٹی سردار شعیب نے شرکت کی۔ برطانیہ سے بزنس فورم کے صدر خالد چوہدری ،مظہر احمد،اور سیالکوٹ سے بزنس مین مطلوب بٹ ،رانا ذاہد،ناصر بٹ و دیگر نے شرکت کی-
انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے دسمبر میں اپنی ملاقاتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم سازی،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا قیام، قومی ائیر لائن کی فوری بحالی اور اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد کروانے پر بات کی ہے جس پر وزیراعظم پاکستان،وزیر خزانہ اور گورنر پنجاب نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ہم نے 34 ممالک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی باڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے علاؤہ ازیں ہم پانچ سے سات ممالک کا اضافہ کیا ہے ان ممالک کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔
ہم سب نے مل کر ایک فیملی کیطرح ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے اپنے قائد کے بیانیے کو آگے بڑھانا ہے اور ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کے لیے کام کرنا ہےکیونکہ اتحاد میں برکت ہے۔
آخر میں معزز مہمان گرامی بیرسٹر ملک نے ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن احسان اللہ باجوہ کے سسر کی وفات پر انکی روح کو ایصال ثواب کے لیے مغفرت و بخشش کے لیے دعا بھی کی ۔ میزبان نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
