سویابین کی شدید قلت، لاہور کی بڑی فیڈ فیکٹری بند کرنے کا اعلان

Spread the love

وفاقی کابینہ کی اجازت کے باوجود سویابین سے بھرے کنٹینرز کا پورٹ پر پھنسے رہنا حیران کن ہے۔صدر پولٹری ایسو سی ایشن 

لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سویابین کے کنٹینرز  پورٹ پر پھنسے ہونے کے باعث مرغی کی فیڈ تیار کرنے والی فیکٹریاں کئی ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔صدر پولٹری ایسو سی ایشن اشرف چوہدری کا کہنا ہے کہ سوبا بین کی عدم دستیابی کے باعث رائیونڈ روڈ لاہور پر واقع بڑی فیڈ فیکٹری بند کی جا رہی ہے جبکہ کئی چھوٹی فیڈ ملز بند کر دی گئی ہیں۔اشرف چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اجازت کے باوجود سویابین سے بھرے کنٹینرز کا پورٹ پر پھنسے رہنا حیران کن ہے۔صدر پولٹری ایسو سی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ مچھلی سے حاصل فیڈ بہت مہنگی ہے، ہر کمپنی مچھلی سے فیڈ تیار نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں