خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں کے بیشتر سرکاری سکولز کی عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں حکومت اقدامات کرے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبائی وزیر تعیلم و صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ خیبرپختونخوا میدانی علاقوں میں شدید سردی کے باعث کم از کم ایک ہفتہ کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے بیشتر سرکاری سکولز کی عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بہت سے سکولز کی بانڈری وال نہی تو کچھ سکولز کے کمرے کی کھڑکیوں کے دروازے یا شیشے ٹوٹے ہوئے ہے جبکہ سکولز کے کمروں میں فرنیچر کی عدم دستیابی اور بھیٹنے کے لئے بوری والے ٹاٹ پھٹے پرانے ہے بچوں کو شدید سردی کے اس موسم میں ٹھنڈے زمین پر بھٹنا پڑتا ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا 25 دسمبر سے زیادہ شدید سردی کی لہر شروع ہو چکی ہے جس کے باعث طلبہ و طلبات کو صبح سویرے فوگ اور سردی میں سکولز کالجز یونیورسٹی کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ کے لئے چھٹیاں دی چکی ہے۔جبکہ پشاور کے آرمی پبلک اور دیگر پرائیوٹ سکولز میں تعطیلات کا دورانیہ بھی بڑھا کر 8 جنوری کردیا گیا ہے ۔اسی طرح لاہور کے تمام تعیلمی ادارے سکولز کالجز یونیورسٹی بھی 8 جنوری کو کھولے جائینگے۔انہوں نے کہا شدید سردی کی اس لہر میں بیشتر طلبہ و طلبات بیمار ہو گئے ہے اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں پنجاب اور پہاڑی علاقوں سے زیادہ یخ بستہ ھواوں اور سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔لہذا خیبرپختونخوا صوبائی وزیر تعیلم و سیکرٹری فلفور عام تعطیلات کا اعلان کریں۔
