ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا ہے کہ ڈینگی کے ساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے ڈینگی مچھر میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے لیکن ڈینگی سرویلینس ٹیمیں ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کا عمل جاری رکھیں۔ انہوں نے تمام محکموں کو نئے ہاٹ سپاٹس کی نئی لسٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے یہ بات منٹگمری ہال میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں مختلف محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد رسول، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد سعید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے بتایا کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ڈینگی کے 76 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض زیر علاج نہیں۔اینٹمالوجسٹ صارفہ عاشق نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ان ڈور ٹیموں نے5روز کے دوران 78005جگہوں اور 108833 کنٹینرز کو چیک کیا۔اسی طرح آوٹ ڈور ٹیموں نے 13390جگہوں اور 17449کنٹینرز کو چیک کیا لیکن کہیں سے لاروا برآمد نہیں ہوا۔ ڈینگی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر26افراد کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ڈینگی کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔