سی ڈی سی المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)سی ڈی سی المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم المرکزجہلم میں زیرِ صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ منعقد ہوا۔اس اجلاس میں سی ڈی سی المرکزجہلم کی نئی منتخب کابینہ کے ان دو باقی ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔جو ذاتی مصروفیات کی بنا پر 15-دسمبر2022ء کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔نئے حلف اٹھانے والے عہدیداران میں کرنل(ر) محمد عبید مرزانے بطور فنانس سیکرٹری اور محمد ارشد احمد مرزا نے بطورِسینئیر نائب صدر دوم حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے ان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے۔کہ چوہدری جاوید اقبال سابق صدر سی ڈی سی المرکزجہلم کو اس اجلاس میں کثرت رائے سے سی ڈی سی المرکزجہلم کا سرپرست (پیٹرن) منتخب کر لیا گیا ہے۔نئی منتخب کابینہ میں وہ سینئر نائب صدر اول منتخب ہوئے تھے۔مگر ان کے سرپرست منتخب ہونے پر جب یہ عہدہ خالی ہوا تو کثرتِ رائے سے محمد امین میر کو کثرت رائے سے سینیئر نائب صدر اول منتخب کر لیا گیا
۔چوہدری جاوید اقبال سے پہلے مرزا عبد الغفور بیگ ایڈووکیٹ سی ڈی سی کے سرپرست تھے۔ان کی وفات کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔چنانچہ اس اجلاس میں چوہدری جاوید اقبال کو سرپرست منتخب کر لیا گیا۔جبکہ ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا سر پرست اعلیٰ(چیف پیٹرن) ہیں۔چوہدری جاوید اقبال گزشتہ دس سال سے سی ڈی سی المرکزجہلم کے صدر رہے۔وہ ڈپٹی جنرل مینیجر حبیب بینک لمیٹڈ بھی رہے۔اور آج کل وہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ہیں۔چوہدری جاوید اقبال ایک مشہور و معروف سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے پہچانے جاتے ہیں۔اس اجلاس میں استاد عبدالرحمان مانی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ المرکزجہلم کے لیئے یہ بات باعث فخر ہے کہ “آرم ریسلنگ”جو 29-دسمبر2022ء بروز جمعرات سپورٹس جمنازیم جہلم میں منعقد ہوئی تھی۔اس میں “مدثر گولڈ جم المرکزجہلم” کے دو لڑکوں دانیال عزیز اور مدثر رحمان نے میڈل جیتے۔علاوہ ازیں “آل پاکستان کراٹے چیمپئن شپ”جو صوبہ سندھ میں منعقد ہوئی تھی۔اس میں بھی المرکزجہلم کے دو لڑکے چمپئین بنے۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیئے ایک پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کے میزبان محمد احمد جمیل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں