مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک، 24 کو بچالیا گیا

Spread the love

کشتی میں 45 مسافر سوار تھے، جبکہ 8 لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

رباط:(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مراکش میں کشتی ڈوبنےسے 13 افراد ہلاک ہوگئے  جبکہ 24 مسافروں کو بر وقت کارروائی کرکے بچالیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 45 مسافر سوار تھے۔خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور ڈوبنے والے 24 افراد کو بچالیاگیاتھا ، 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 8 لاپتہ افراد کی تلاش تاحال  جاری ہے۔گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے مطابق کشتی میں سوار  تمام مسافر مراکشی شہری تھے جو  اسپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں