کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)حکومتی ناقص ترین پالیسوں سے عوام بےزار ، آٹا عام آدمی کے پہنچ سے دور ،سستے آٹا کے حصول کے لیے ٹھٹھرتی سردی میں مردو خواتین صبح سویرے لائینوں میں لگنے پر مجبور۔محنت کش طبقہ پس کر ری گیا مہنگائی کے جن نے اس طبقے کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر کی مزدور محنت کش عوام کے لیے سستے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا۔آٹے کی قیمت میں حد درجہ آضافہ کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جسکی وجہ سے سستے آٹے کے حصول میں سینکٹروں مرد و خواتین الصبع ہی ٹھٹرتی سردی میں لائین بنا کر کھڑے ہو جاتے ہے جبکہ آٹے کا ایک مخصوص کوٹا شہر کے آتا ہے جو ناکافی ہے آٹے کی تقسیم جو پہلے آئیے پہلے پائیے کے فارمولے پر ہوتی ہے ملنے کے بعد باقی سینکٹروں افراد مایوسی کی حالت میں گھروں کو چلے جاتے ہیں عوامی رائے ہے کہ غریب عوام کو ہر نئی حکومت میں صرف لالی پاپ ہی ملتے ہیں کسی بھی حکومت نے سنجیدگی سے عوام کو ضرورت بنیادی سہولیات کا کوئی پلان تیار نہیں کیا جبکہ پچھلے 75 سال سے اس ملک کو نوچ نوچ کر کھایا ہے بیرون ملک اپنی جائیدادیں اور پلاذے بنائے ہیں۔۔عوامی سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آٹا ایک بنیادی ضرورت ہے اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں اس کی قیمتوں میں آئے دن ہونے والے اضافہ پر ازخود نوٹس لیا جائے۔۔اور اس کی قیمت مزدور کی مزدوری کے حساب سے مقرر کی جائے۔۔
