آصف علی زرداری کے کیسز کراچی شفٹ نہیں ہوئے اور نہ میرا کیس کراچی شفٹ ہوا ہے۔رہنما پی پی
اسلام آباد:(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں تین مرتبہ آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانے کی پیشکش ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بیرون ملک جانے کی پیشکش کے باوجود آصف علی زرداری نے انکار کردیا۔سلیم مانڈی والا نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے کیسز کراچی شفٹ نہیں ہوئے اور نہ ان کا کیس کراچی شفٹ ہوا ہے۔
