
جلالپورجٹاں (نمائندہ مرزا طارق محمود) پریس کلب جلالپورجٹاں کی تاریخ کے بڑے الیکشن برائے 2023 کا پراسیس مکمل شاہد ڈار نے میدان مار لیا 15 ووٹ لیکر شاہد ڈار پریس کلب جلالپورجٹاں کے صدر منتخب مد مقابل مدثر چیمہ 9 ووٹ حاصل کر سکے پریس کلب کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے فرائض محمد رمضان دانش ، ڈاکٹر ملک طارق سلیم اور مرزا طارق محمود نے سر انجام دیئے پریس کلب کے کل 27 ممبران میں سے 24 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے شاہد ڈار 15 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مدثر چیمہ 9 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے قبل ازیں مقتاصد ڈار پہلے ہی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں مدثر چیمہ نے نو منتخب صدر شاہد ڈار کو مبارکباد پیش کی اور پریس کلب کی بہتری کے لیے انکا ساتھ دینے کا عہد کیا جبکہ شاہد ڈار نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمہوری عمل کا مکمل ہونا پریس کلب کی حقیقی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی بہتری اور صحافیوں کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے انشاءاللہ اپنے سینئر کے زیر سایہ ان کی پالیسیوں کو فالو کیا جائے گا اس موقع پر سابق صدر پریس کلب پرنس شاہد بھٹہ نے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الحمدللہ آج پریس کلب نے جمہوری روایات کے مطابق الیکشن پراسیس مکمل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پریس کلب جلالپورجٹاں فلواقعی جمہوریت پسند ادارہ ہے جس میں کسی فرد واحد کی اجارہ داری قائم نہیں انشاءاللہ اسی روایات کو آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا جبکہ چیف الیکشن کمیشن محمد رمضان دانش ، ڈاکٹر ملک طارق سلیم اور مرزا طارق محمود نے بھی نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کوئی بھی فرد اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے نو منتخب کابینہ کا ساتھ دیکر پریس کلب کے لیے نیک نامی کا سبب بنے گا واضع رہے کہ جلالپورجٹاں پریس کلب کے شہر میں موجود دوسرے گروپوں کے ممبران شبیر حسین اور ناصر محمود ملک ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بلال بابر کھوکھر کے سیکرٹری راجہ رضوان خالد ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر شفیق مغل ، صدر موبائل ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریاض ، مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری افگن فاروق وڑائچ آف کلاچور کے قریبی ساتھی چوہدری یاسر دھول اور دیگر نے بھی پریس کلب کا وزٹ کیا اور الیکشن پراسیس کی کامیابی پر تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا شکریہ ادا کیا
