
سجادہ نشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی آستانہ عالیہ علی پور سیداں کی زیر سرپرستی اور وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن کی زیر صدارت میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کوآرڈینیٹر مذہبی امور او پی سی صاحبزادہ پیر رفیق الحسن قریشی، میاں جمیل شرقپوری سابق ایم پی اے، علامہ ظہیر الحسن نقوی خیطب حرم شریف سمیت دیگر پنجاب بھر سے علماء و مشائخ عظام نے شرکت کی۔
سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی سربراہی میں وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے پنجاب بھر میں علماء و مشائخ کے بورڈ کے ممبران کو مقرر کیا۔ جس میں پنجاب کے 10 ڈویژن اور 41 اضلاع میں سے ممبران شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے شرعی و دینی معاملات میں علماء و مشائخ معاونت فراہم کرئے گئے۔
