ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی میں طالبان ملوث ہے۔چیف اکرام الدین

Spread the love

حکومت اور افواج پاکستان مل کر طالبان اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی میں طالبان ملوث ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا بے گناہ قتل عام کونسی انسانیت ہے طالبان دین اسلام اور شریعت کا نظام چاہتا ہے لیکن خود دین اسلام اور شریعت سے واقف نہیں ہے جو قابل افسوس ہے ہر جگہ مساجد میں دھماکے اسکولوں میں دھماکے، امام بارگاہوں میں دھماکے، چرچو میں دھماکے، ہسپتالوں میں دھماکے، سرکاری دفاتر پر دھماکے پولیس فورسز پر دھماکے، افواج پاکستان کے جوانوں پر دھماکے صحافیوں پر دھماکے اور حملے ہو رہیےہے جو انسانیت کی تذلیل ہے حکومت وقت، یونائٹڈ نیشن، انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوس ناک ہے طالبان اوردہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے طالبان کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ دہشگردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے ۔طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں انسانیت کے دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں عوام کا بے گناہ قتل عام بند کریں اور انسانیت کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان مل کر طالبان اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کیخلاف قانونی کارروائی کریں تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں