دہشتگردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید کر دیے گئے یاد رہے کہ آئی ایس آئی انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر نوید صادق کو 23 مارچ 2021 میں انکی ملک دشمن عناصر کیخلاف بہادری اور جرات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا نوید صادق انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر تھے انہوں نے بطور سب انسپکٹر 2002 میں پولیس فورس میں شمولیت کی اور بعد میں مقابلہ کا امتحان دے کر 2009 میں ائی ایس آئی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوئے۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بہترین اقدامات کی ضرورت ہے دہشت گرد ملک بھر میں انتشار پھیلانے میں سرگرم ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے امن و امان کی بہتری کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر ائی ایس آئی نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ڈائریکٹر ائی ایس آئی نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہے اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین
