لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صفدر خان باغی

Spread the love

قومی و صوبائی منتخب نمائندے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ضلع پشاور میں طویل دورانیہ کی بجلی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشاور میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے ناصرف معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے بلکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں پینے کا پانی ناپید ہوچکا ہے شہری پانی کے بوند بوند کیلئے سرگرداں نظر آتے ہیں۔صفدر خان باغی نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے نوتھیہ قدیم و جدید گلبرگ سول کواٹرز ،صدر کینٹ،بمبہ روڈ، مشتاق آباد، گلستان،گل گشت کالونی ،چارخانہ روڈ، گل اباد،اقبال اباد، ڈھیری باغبانان، چرخہ خیل ،لنڈی ارباب،سواتی پھاٹک ،باڑہ گیٹ ،ٹی وی کالونی،امید آباد، سمیت پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے درد سر بن گیا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹج نے ضلع پشاور میں شعبہ زراعت اور سمال انڈسٹری کو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے جس سے ناصرف زمینداروں ،سمال انڈسٹری بلکہ دیگر کاروباری طبقے کو لاکھوں کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں کو گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی سپلائی صبح نو 9 بجے سے شام 3 تین بجے تک اور اکثر شام 7 بجے رات 11 بجت تک بجلی خود ساختہ طور منقطع کردی جاتی ہے۔مگر مجال ہے کہ اس حوالے سے پیسکو حکام نے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائیں ھوں ،صوبائی حکومت ،قومی و صوبائی منتخیب نمائندے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہے۔اقتدار کے نشے میں ڈوبے ھوئے ان برسراقتدار حکمرانوں اور منتخیب نمائندوں کا صرف ایک ہی مشغلہ ہے کہ ہر روز صرف سوشل میڈیا پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئیترز اور ٹیک ٹاک پر ویسٹرن گانوں کی تھیم پر اپنی تصویریں وڈیوز دھڑا دھڑ آپ لوڈ اور شئیر کرواکر خود کو خوشی تسکین دینے کے سوا کچھ نہی آتا ہے انکا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ھے۔ جبکہ دوسری جانب یہ ووٹرز، سپورٹرز غریب شہری ماہانہ اپنے بجلی کے بل بینک اور پوسٹ آفس میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنے بچوں کے ارمان اور پیٹ کاٹ کر باقاعدگی سے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں۔ مگر اس کے باوجود پیسکو حکام پورے حیات آباد، کوھاٹ روڈ 132 KV گریڈ اسٹیشن کے فیڈرز کی بجلی بند کر کے ان برسرروزگار ،کاروباری اور عام شہریوں کو بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا۔ وفاقی حکومت اس گھمبیر مسلے کا نوٹس لے ،وفاقی وزیر خرم دستگیر، صوبائی حکومت،وزیراعلی، گورنر خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا، کمشنر پشاور، اسیٹنٹ کمشنرز صاحبان ،ضلع انتظامیہ فلفور اس ناروا طویل دورانیہ کی خود ساختہ بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے اور خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ شہر اقتدار پشاور کی عوام کو بجلی کی بنیادی سہولت کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔بصورت دیگر اگر بروقت نوٹس بجلی بحالی کا نہ لیا گیا تو پورا پشاور بجلی کی اس ناروا ناجائز بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے لئے کال دی جائے گی اور اس احتجاج میں کسی قسم کا کوئی نقصان جانی مالی ھوا تو اسکے ذمیداری پیسکو حکام اور ضلع انتظامیہ ہوگا ۔مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہیں۔شہر پشاور کی عوام کو اس طویل دورانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کو فلفور ختمہ کیا جائے اور بجلی بحال کی جائے۔ ورنہ پشاور کی تمام شاہراوں پر عوام کا طوفان ناروا بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دمادم مست قلندر کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں