جامعہ علوم اثریہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے گرم بستر اور ملبوسات روانہ کر دیے گئے

Spread the love

جہلم (محمد زاہد خورشید ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے شعبہ خدمت خلق الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کال پر ملک بھرمیں اس شدت کی سردی میں سیلاب زدگان کے لیے گرم بستر اور دیگر سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ مرکز کی ہدایات کے مطابق جامعہ علوم اثریہ جہلم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کے زیر اہتمام بھی سیلاب متاثرین کے لیے گرم بستر، ملبوسات اور دیگر سردی سے بچاؤ کا سامان جمع کیا گیا، اس حوالے سے رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کی ہدایت پر جہلم بھر کی مساجد میں لوگوں کو اس حوالے سے ترغیب دی گئی اور الحمد للہ 5جنوری بروز جمعرات کو یہ جمع شدہ سامان حافظ عبدالغفور جہلمی سینئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان اور حافظ عمر عبدالحمید سیکرٹری جنرل اہل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کی نگرانی میں الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر روانہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں