اریب احمد مختارنے کہا کہ شہر میں کمرشل اور رہائشی تعمیرات کیلئے میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے تحت عملدرآمد یقینی بنائیں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارنے کہا کہ شہر میں کمرشل اور رہائشی تعمیرات کیلئے میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے تحت عملدرآمد یقینی بنائیں گے اس کیلئے میونسپل بلڈنگ سیکشن، ٹاون انجینئر، سائٹ انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز روزانہ کی بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں، جہاں کہیں کمزوری نظر آئے گی ادارے کی جانب سے اصلاح کیلئے ٹیمیں معاونت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ اور آپریشنل منیجرز کو سختی کے ساتھ ہدایات دیتے ہوئے تاکید کی کہ وہ شہر میں صفائی کی بہتری کیلئے کوششیں تیز کریں، روڈ کے دونوں اطراف میں پڑی مٹی کو ہٹانے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری اہلکار روزانہ کے بنیادوں پر کام کریں، صفائی نصف ایمان ہے اپنے ایمان کو مکمل کرنے کیلئے ہمیں صفائی یقینی بنانے کی ضرورت ہے ہم اپنے ارد گرد ماحول کوبہتر بنانے کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ دینا ہے۔ چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابدحسین میر کمپنی کے اہلکاروں پر خصوصی نظر رکھیں، شہر کی صفائی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے عوام الناس، تاجروں، اور سول سوسائٹی کے نام ایک پیغام میں کہا کہ اپنے گھر، محلہ، اور گلی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری سٹاف کے ساتھ تعاون کریں، صفائی کے کچہرہ کو شاپرز میں پیک کرکے ڈیمپ سائٹ پر رکھیں، تاکہ کمپنی کے گاڑیاں اٹھاسکیں، اپنے گھر،گلی، محلہ، اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ مہذب قومیں اپنے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے انتظامی مشینری کے ساتھ تعاون کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں