گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی مہلت ختم، آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے والے ہوٹل، گیسٹ ہاوس، ٹمبر ڈپوز، بڑے بڑے کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کا آغاز جلد کیا جائے گا، کاروائی سے پہلے آگاہی مہم کیلئے 15 دن کی مہلت دی گئیں تھی، مہلت گزرنے پر اب کسی کو رعائت نہیں ملے گی، فائر سٹیشن آفیسر ضلع گلگت عبد اللہ نے طبل جنگ بجھادیا، ہم عوامی املاک کو چند پیسوں کی بچت کیلئے ممکنہ خطرے کے نذر نہیں کرسکتے، ماضی میں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ سے کئی جانیں، قیمتی سامان، گھر، دکانوں کو جلاکر خاک کرچکی ہیں، ماضی کا تجربہ مزیدنہیں دہرایا جائے گا یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز مجسٹریٹ عالم حسین، بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہرکے مختلف تجارتی مراکز میں چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن(ر)اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع کے تینوں سب ڈویژنوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف اور ری فلنگ کیلئے آپریشنل کاروائیاں کی جائیں گی، گلگت، جگلوٹ، اور دنیور میں خصوصی ٹیمیں کاروائی کاحصہ بنیں گے ڈپٹی کمشنر گلگت کے حکم پر تینوں سب ڈیژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف اور ری فلنگ کیلئے خصوصی تعاون کریں گے، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف اور کریک ڈاون کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کا تعاون مثالی ہے جسکی وجہ سے گلگت شہر کو 75 فیصد زائد آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف مکمل کی جاچکی ہیں امید ہے انکے جانب سے فراہم کی جانے والی تعاون کو شہرکو مکمل طور پر کسی بھی حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی، SFO عبد اللہ نے کہا کہ شہرمیں معیاری اور ملٹی پر پزکے حامل آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف ہماری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرگلگت کے سرپرستی میں ہم اپنا حدف جلد مکمل کرلیں گے۔ واضح رہے جمعہ کے روز کی جانیوالی کاروائیوں کے دوران دو درجن سے زائد ہوٹلوں میں چھاپے مار ے گئے، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف نہ کرنے اور آلات کو اپ ٹو ڈیٹ نہ رکھنے پر نوٹسز دئے گئے۔
