تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقہ 398 گ ب کے قریب گزشتہ شب پولیس گشت پر تھی 4 مشکوک افراد کو دیکھ کر روکا گیا ڈاکوؤں نے پولیس کے روکنے پر بجاۓ رکنے کے پولیس کی جانب فائرنگ شروع کردی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو ڈاکو فاٸر لگنے سے زخمی ہوۓ بعد میں ہلاک ہوگٸے اور دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگٸے ہلاک ہونے والے ڈاکوٶں کی شناخت شاہد اقبال اور احسان کے ناموں سے ہوئی۔ہلاک ڈاکو شاہد اقبال ولد جہانگیر کھرل سکنہ 400گ ب مسریرا
فرحان علی عرف احسان عرف سانا قوم فقیر سکنہ 69ج ب کے رہائشی ہیں دونوں ہلاک ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور درجنوں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث تھے ۔ ہلاک ڈاکوٶں کی موقعہ سے 44 بور رائفل اور 30 بور پسٹل برآمد ہوٸی اس کے ساتھ دو موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے۔ دونوں موٹر سائیکل چھیننے گئے تھے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔
