مہنگائی میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔عائشہ اکبر

Spread the love

حکومت غریب عوام کو ریلیف دیںے کی بجائے ذلیل وخوار کر رہی ہے۔معروف سوشل ورکر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت عوام کو ریلیف کی بجائے خوار و ذلیل کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے مہنگائی میں اضافہ حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے حکومت نے عوام کے ساتھ ہمیشہ جھوٹے وعدے و دعوے کیے ہے جس کا ثمر ابھی تک عوام کو نہیں ملا حکومتی اقدامات صرف اخباری بیانات تک محدود ہے ملکی عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہے۔معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات مسیر کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت اپنے اختلافات میں مصروف ہے عوام کے مسائل و مشکلات اور ملک میں جاری مہنگائی سے بے خبر ہے جو عوام کے ساتھ نا انصافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت مہنگائی کے روکھ تھام کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں