پی ڈی ایم حکومت کے بے رحم اور بے ضمیر حکمرانوں نے ملک بھر کے مظلوم کے کسانوں پر مہنگائی کا بم گرا دیامہنگی اور نایاب یوریا کھاد ایک بار پھر مہنگی کر دی تاندلیانوالہ میں کھاد ڈیلر بلیک میں یوریا فروخت کرنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی
تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق بے رحم اور بے ضمیر حکمرانوں نے ملک بھر کے مظلوم کسانوں پر بے دردی کے ساتھ مہنگائی کا بم گرا دیا مہنگی اور نایاب یوریا کھاد ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی یوریا کھاد2250سےبڑھا کے 2440روپے کر دی گئی اس قیمت کے باوجود کھاد 3000 میں بلیک فروخت ہو رہی ہے جس سے ملک بھر کے مظلوم کسانوں کی مشکلات میں شدید اضافہ پی ٹی ایم حکومت پہلے ہی کسان کا خون چوس رہی ہے کبھی ٹریکٹر مہنگا اور کبھی بجلی مہنگی اور اب کھاد بھی مہنگی کردی گئی بے رحم اور ضمیر فروش حکمران اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے موصل کسانوں پر مہنگائی بم گرا رہے ہیں کسان کے استعمال میں ہونے والی چیزیں مہنگی سے مہنگی کرتے جا رہے ہیں کسان بورڈ پاکستان اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ یوریا کھاد کی قیمت کو واپس لیا جائے ورنہ کسان بورڈ پاکستان اپنے کسانوں کو ساتھ لے کر اس کے خلاف سڑکوں پر آئے گا اور احتجاج کرے گا
