انتقال پر ملال
شکیل ڈار ( برمنگھم)
سماء نیوز کے سابقہ برمنگھم کے نمائندے اور سینیر صحافی تیمور شہزاد کی تین سالہ بھتیجی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو نے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔
اس موقع پر برمنگھم کی صحافی برادری اور کمیونٹی کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر اردو گلوبل نیوز کے شکیل ڈار ، شہزاد علی مرزا، سید آل محمد ،راجہ نوید ، اور تمام ادارے کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔ اللہ پاک بچی کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
