جہلم(اختر شاہ عارف)ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد ادارے کے مرحومین اور دیگر تمام مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کے صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جنرل سیکرٹری سیدہ شاہده شاہ نے پچھلے ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ایم سی ڈبلیو اے کی زیرِ نگرانی چلنے والے ایم سی ایچ سنٹر کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا۔کہ گزشتہ ماہ اس سنٹر سے تقریباً 24-مریض خواتین مستفید ہوئیں۔ماہ جنوری 2023ءمیں ایم سی ڈبلیو اے کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام کے حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 18-جنوری2023ءبروز بدھ وار گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں انیمیا(خون کی کمی)کے حوالے سے ایک آگہی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر عبدالغفور ملک اور دیگر ڈاکٹرز اس حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بیماری سے بچاؤ سے متعلق مفید مشورے بھی دیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پوری سال 2023ء میں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام ہونے والے پروگرامزکے متعلق بھی شیڈول ترتیب دیا گیا۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اس بار بھی حسبِ سابق ماہ رمضان میں غریب اور ضرورت مندوں کے لیئے کم از کم دو”مہربانی بازار”لگائے جائیں گے۔جہاں سے مستحق افراد اپنی ضروریات زندگی کی اشیاء مفت لے جا سکیں گے۔ اس اجلاس میں ہر ماہانہ اجلاس کی میزبانی کرنے والے میزبانوں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ اس اجلاس کے شرکاء میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،سیدہ شاہدہ شاہ،تہمینہ گل چوہدری،فرزانہ اجمل،فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر عائشہ مرزا، مصباح ڈار،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
