سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سماجی وژن کی تکمیل کے لیے چیئرمین نوازشریف لورز پاکستان مرزا محمد افضال نے عثمان علی ولد محمد اشرف کو ضلع جہلم میں نواز شریف لورز پاکستان کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعزازی مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاکہ ملک میں امن خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی مثبت کوششیں بہتر طریقے سے انجام دے سکے نوازشریف لورز پاکستان کے چیئرمین مرزا محمد افضال کی جانب سے عثمان علی کے لئے نواز شریف لورز پاکستان کی تمام ٹیم کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر صدر یونین کونسل دارا پور گاؤں مڑیالہ شریف سید ظفر عباس شاہ صاحب، خان محمد اکرم زئی سردار،خان محمد علی زئی ،خان شبیر زئی خان، راجہ واجد علی خان ہرن پور، خان محمد اشرف زئی نے عثمان علی کو نواز شریف لورز پاکستان کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی
