قومی اداروں کی توہین روکنے کیلئے دائر درخواست پر جج وکیل پر برہم

Spread the love

برطانوی عدالت کا فیصلہ ہے کہ حکومت کی توہین نہیں ہوتی ، آپ کی درخواست کو کھڑکی سے باہر پھینک دینا چاہیے۔سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر قومی اداروں کی توہین روکنے کے لیے دائر درخواست میں وکیل پر برہم ہوگئے۔جسٹس منیب اختر نے دورانِ سماعت کہا کہ کیا میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عدالت کا کام ہے؟ کیا عدالت اب بنیادی حقوق کا کٹ ڈاؤن کرے گی؟وکیل نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کو براڈ کاسٹ میڈیا کی طرز پر ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا جائے ، جسٹس منیب اختر بولے اداروں کی توہین ہوتی کیا ہے؟ عدالت نے کہا کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ ہے کہ حکومت کی توہین نہیں ہوتی، آپ کی درخواست کو کھڑکی سے باہر پھینک دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں