ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر کون ہے؟ عدالت نے دستاویزی ثبوت مانگ لیے

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے بانی ایم کیوایم کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر سے متعلق دستاویزی ثبوت طلب کر لیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے بانی ایم کیوایم کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ایم کیوایم کے ذمہ داروں نے کون سی قرارداد منظورکی؟ طارق جاوید نام کے شخص نے لندن سے درخواست دائرکی ہے، طارق جاوید کون ہیں؟عدالت کے استفسار پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ طارق جاوید پاکستان میں رجسٹرڈ ایم کیوایم کے کنوینر ہیں۔اس پر جسٹس محسن اختر نے کہا کہ طارق جاوید کنوینر ہیں تو یہ دستاویزات سے ثابت کرنا ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرکون ہیں؟ 15 مارچ تک دستاویزی ثبوت جمع کرائے جائیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں