اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں انڈین گٹکے کے استعمال پر پابندی عائد

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں انڈین گٹکے کے استعمال پر پابندی عائد ہے جو بھی تاجر گٹکے کاکاروبار میں ملوث ہوگا سخت کاروائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز فوڈانسپکٹر راشد قاسمی کا فورس کے جوانوں کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ہزاروں مالیت کی انڈین گٹکا برآمد کرنے کے موقع پر راشد قاسمی سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نشہ آور جو بھی اشیائے کی خریدو فروخت ہونگی کاروائی تیز کی جائے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے جمعرات کے شہر کے مختلف مارکیٹو ں میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران مختلف دکانوں سے پابندی شدہ انڈین گٹکا برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلیا، اور تاجروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کردئے، واضح رہے کہ انڈین گٹکے پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے پابندی عائد کررکھی ہے انڈین گٹکا انتہائی نشہ آور کینسر کا باعث ہے جس کی وجہ سے ہیلتھ ماہرین کے ایڈ وائس پر انڈین گٹکے پر پابندی عائد کی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ پابندی شدہ اور نشہ آور اشیائے کی خریدو فروخت نہ کریں، خلاف ورزی پر ذمہ دار تاجروں کے دکانیں سیل اور جیل کی سزا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں