بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں کمیونٹی کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والے سماجی شخصیت جاوید اختر جنہیں ہال ھی میں بارو کاسب سے بڑا اعزاز فریڈیم آف بارو (FREEDOM OF BOROUGH)سے نوازا گیا تھا راچڈیل کی کمیونٹی کی جانب سے انکو کوکو گرل راچڈیل میں استقبالیہ دیا گیا جس میں مئیر راچڈیل کونسلر سید علی احمد ڈپٹی لیڈر علی عدالت نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد-سابق مئیر محمد زمان -محمد زاھد ورلڈ وائڈ- کونسلر سید شاہ وزیر کونسلر آفتاب حسین کونسلر ثمینہ ظہیر کے علاوہ کمیونٹی کی سر کردہ شخصیات نے شرکت کی

راچڈیل رپورٹ عارف چودھری
بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں کمیونٹی کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والے سماجی شخصیت جاوید اختر جنہیں ہال ھی میں بارو کاسب سے بڑا اعزاز فریڈیم آف بارو (FREEDOM OF BOROUGH)سے نوازا گیا تھا راچڈیل کی کمیونٹی کی جانب سے انکو کوکو گرل راچڈیل میں استقبالیہ دیا گیا جس میں مئیر راچڈیل کونسلر سید علی احمد ڈپٹی لیڈر علی عدالت نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد کونسلر سید شاہ وزیر کونسلر آفتاب حسین کونسلر ثمینہ ظہیر سابق مئیر محمد زمان -سید مقصود بخاری -فاروق قریشی -راجہ صغیر احمد مولانا حاجی فاروق کے علاوہ کمیونٹی کی سر کردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مئیر راچڈیل سید علی احمد نے کہا کہ راچڈیل میں پہلی بار اقلیتی کمیونٹی کے افراد کو یہ اعزاز دیا گیا یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے جاوید اختر کئ دہائیوں سے راچڈیل کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت نے کہا کہ جاوید اختر نے نہ صرف بر طانیہ بلکہ آزاد کشمیر کے آبائ علاقہ میں واٹر سپلائ کا پراجیکٹ کے علاوہ یتیموں اور بے سہاروں۔ اور تعلیم کے اور دیگر منصوبوں پر مالی مدد کی انکو یہ اعزاز ملنے پر کمیونٹی کو فخر ہے -کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد اور کونسلر آفتاب نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ جاوید اختر کی کمیونٹی کو راچڈیل کونسل نے سب سے بڑا اعزاز دے کر انکی خدمات کو سراہا یہ اعزاز انکا حق تھا کو نسلر ثمینہ ظہیر اور کونسلر آفتاب حسین نے بھی جاوید اختر کو کمیونٹی کے لئے گراں قدر خدمات کے صلے میں اعزاز ملنے پر دلی مبارکباد دی نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد اور سابق مئیر محمد زمان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر کو کمیونٹی کی رضاکارانہ خدمات کے صلے میں ایوارڈ ملا جو ہمارے لئے باعث فخر ہے اعزا حاصل کرنے والی کمیونٹی شخصیت جاوید اختر نے راچڈیل کونسل کی جانب سے بارو کا سب سے بڑا اعزاز ملنے کو قابل فخر کہنے کے ساتھ مئیر سید علی احمد کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت اور کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے آیندہ بھی رفاحی کاموں میں آگے سے بڑھ کر حصہ لینے کا اعادہ کیا -مولانا حاجی فاروق اکاؤٹینٹ فارق قریشی کمیونٹی راہنما سید مقصود بخاری اور محمد زاھد -ظفر اقبال نے جاوید اختر مکو فریڈم آف بارو کا اعزاز ملنے پر دلی مبارکباد دی
