الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا، الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے

Spread the love

الیکشن کمیشن حکام پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو بھجوائے جانے کے معاملے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ذرائع

اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن  حکام پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو بھجوائے جانے کے معاملے پر بھی غور کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی،حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اعلان کیا ہے جب کہ جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے فیصلے پر آج دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں