وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوھدرہ وزیرآباد کی توصیعی کیمپس کی تعارفی تقریب مورخہ 15جنوری اتوار کو 12بجے دن 27کنال پر مشتمل نئے بوائز کالج کیمپس میں مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کی زیر صدارت منعقد ھو گی جس میں ضلع وزیرآباد کے پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو مسلم ھینڈز کے ایجوکیشنل پراجیکٹس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی. پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی اور پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک کے مطابق 9ایکڑ پر محیط بوائز اور گرلز کیمپس کے ساتھ فنی تعلیم کے لئے تعمیر کردہ نئے بوائز کالج کی تعمیر سے طلباء کی تعداد 2ھزار سے تجاوز کر جائیگی جہاں ضروت مند اور یتیم بچوں کے ساتھ علاقہ بھر کے ھونہار سٹو ڈنٹس کو جدید تعلیم کے مساوی مواقع فراھم کئے جائیں گے
