ورسک روڈ گاڑہ تاجک کا فخر ڈی ایس پی سردار حسین نے اپنے مٹی کیلئے جام شہادت نوش کیا۔محمد نادر خان

Spread the love

پشاور عوام ایک عظیم، مخلص اور بہادر پولیس افسر ڈی ایس پی سردار حسین سے محروم ہو گئے۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پشاور کے سربند تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کے نیتجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور انکے 2 گن مین شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور انکے دو گن مین ارشاد اور جہاں زیب شہید ہو گئے معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے پولیس اہلکاروں اور دیگر فورسز پر حملے قابل مزمت و قابل افسوس ہے پولیس اہلکاروں نے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام ایک بہادر اور مخلص پولیس افسر ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین سے محروم ہو گئے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین ایک عظیم انسان تھے انہوں نے ہمیشہ جرائم کے خاتمے کیلئے جو کاروائیاں کی ہیں قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ورسک روڈ میانے گاڑہ تاجک کا فخر ڈی ایس پی سردار حسین اپنے مٹی اور پختون کیلئے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہمیں آپ پر فخر تھا اور ہمیشہ رہے گا۔معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں