عمران خان کی کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

Spread the love

پی ٹی آئی کا مقابلہ ان جماعتوں سے ہے جو 30 سال سے پاکستان کا خون چوس رہی ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد:(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ ان جماعتوں سے ہے جو 30 سال سے پاکستان کا خون چوس رہی ہیں۔انہوں نےکہا کہ  عوام کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پھرپور شرکت کریں، عوام نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے، نئی اورمختلف قسم کی سیاست پاکستان کو عروج پر لے کر جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں