نواز شریف نے پارٹی قیادت کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی

Spread the love

لندن عارف چودھری

نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
نواز شریف نے کہا کہ پورے پنجاب میں ن لیگ کے رہنما اور ورکرز متحرک ہوجائیں اور ہمارے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔

ن لیگی قائد نے مزید کہا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق عوام کو بتایا جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان کے دور میں اُن کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کا بھی عوام کو بتایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں