بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز پراپرٹی ٹائیکون اور سماجی شخصیت سماجی شخصیت ڈریم لینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیگٹیو چودھری شہزاد کے نوجوان بھائ 27 سالہ محمد سعد خالد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے – بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئ۔ اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا اسلام آباد /مانچسٹر (عارف چودھری)۔ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – پاکستان اور بر طانیہ کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت ڈریم لینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیگٹیو چودھری شہزاد کے نوجوان 27 سالہ بھائ محمد سعد خالد مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقالُ کر گئے وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے انکی اچانک وفات پر سینئر صحافی چئیرمین پریس کلب انٹرنیشنل پاکستان بر طاننیہ چودھری عارف پندھیر – سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید مئیر بری شاہینہ ہارون – مئیر راچڈیل علی احمد بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان – ڈپٹی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -کاروباری شخصیات – چودھری خالد -رانا امتیاز احمد –ضرار افضل ملک-فواد افضل ملک -ذولفقار علی چوہان صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ ملک عمران خلیل کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست محمد اسحاق عزیز -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -اکاؤٹینٹ رانا رؤف – نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم محمد سعد خالد کے بھائ چودھری شہزاد والدین خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
