پوری قوم دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ ہماری خیبر پختونخواہ کی بہادر پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف بڑی دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ہماری بہادر پولیس نے آدھی رات کو دہشتگردوں کی جانب سے تھانہ سربند پر حملے کو پسپا بنایا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ھوئے جام شہادت نوش پائی۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی نئی لہر نے ایک بار پھر پشاور پولیس کے بہادر جوانوں کو نشانہ بنایا مگر خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہے۔ھماری افواج پاکستان، لاء انفورسمنٹ ایجنسی اور خیبرپختونخوا کی بہادر پولیس دہشتگردوں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہی ھونے دینگے۔پشاور سربند تھانہ میں پولیس کی جام شہادت پر انتہائی دلی افسوس ھوا۔ پولیس کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پشاور سربند تھانہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پشاور سربند تھانہ پر دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید پولیس اہلکاروں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل استقامت فرمائے۔ امین
