تاندلیانوالہ ۔۔(نوراحمد کھوکھر)
ڈاکوؤں کے تین رکنی125 موٹر سائیکل سوار گروہ نے تحصیل تاندلیانوالہ کی پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے گزشتہ روز سی ٹی ڈی کانسٹیبل سے نقدی کے ساتھ ساتھ اسکی یونیفارم بھی چھین لی جبکہ ایک اور شخص سے بھی 12ہزار نقدی چھین لی ڈاکوؤں کے گروہ نے ایک ہی دن میں تحصیل تاندلیانوالا کے مختلف تھانوں میں سات وارداتیں کر کے پولیس کو چکراکر رکھ دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ماموں کانجن کے چک 552گ ب کا رہائشی سی ٹی ڈی ساہیوال میں کانسٹیبل علی اعجاز گاؤں سے ڈیوٹی پر ساہیوال جانے کے لئے نکلا جسے ڈاکوؤں کے مذکورہ گروہ نے چک546گ ب کی پلی پر گھیر کر اس سے 1200روپے نقدی اور اسکی پولیس یونیفارم جو چھاپر بیگ میں اسکے پاس تھی چھین لی اسی دوران وہاں مبشر نامی شخص پہنچ گیا جس ڈاکوؤں نے12000روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے بتایا گیا ہے اس سے قبل یہ گروہ اسی روز تحصیل بھر کے مختلف تھانوں میں چھ وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ چکا تھااس گروہ نے سب سے زیادہ وارداتیں ٹیچروں کی وین لوٹنے سمیت تھانہ گڑھ کی حدود میں کیں جس سے لوگ شدید عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں تاہم پولیس کا دعوی ہے کہ وہ جلد اس گروہ کو قابو کر کے مال مسروقہ برآمد کرا لیں گے
