نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے دلچسپی نہیں رکھتا۔جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ

Spread the love

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں کسی نے مجھ سے رائے نہیں لی۔سابق چیف جسٹس کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ  کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب  کیلئے ان کے نام سے متعلق خبر حقائق پرمبنی نہیں۔سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ  نے اردو گلوبل میڈیا یورپ سے گفتگو میں کہا کہ نگران وزیراعلیٰ  پنجاب کے  بارے میں کسی نے مجھ سے رائے نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب  کیلئے  میرے نام سے متعلق خبرحقائق پرمبنی نہیں اور نگران وزیراعلیٰ کے عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں