کھیوڑہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام امیدوار برائے قومی اسمبلی چودھری عابد اشرف جوتانہ کا خطاب

Spread the love

نوابزادی راحیلہ مہدی۔ سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد؛ مطلوب شاہ؛ سابق چیئرمین بلدیہ کھیوڑہ ملک مصدق حسین ؛ سابق چیئرمین کھیوڑہ ملک فیصل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
جہلم چوہدری زاہد حیات
پنڈدادنخان: کھیوڑہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام
جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم اور حلقہ این اے 61 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا تحصیل پنڈدادنخان کھیوڑہ اور ہم نے مل کر جن لوگوں کو عزت کے تاج پہنائے تھے تحصیل کی دی ہوئی عزت کا تقاضا تو یہ تھا کہ جن لوگوں کو عزت دی گئی وہ ہم میں رہتے لوگو کے کام کرتے جس طریقے سے تحصیل کے لوگوں نے باہر والوں کو عزت دی ان کا کام تو یہ تھا کہ پوری تحصیل کو جنت نظیر بنا دیتے لیکن یہاں تو نہ کسی گاؤں میں کوئی کام ہوئے ہیں نہ کسی شہر میں کوئی کام ہوا ہے سڑکیں ہیں تو پہلے سے بھی بری حالت میں گاؤں کی گلیاں ہیں تو بری حالت تمام علاقوں کی طرف جانے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پانی کا نظام ہے تو پہلے سے بھی ابتر تحصیل بھر کے اسکولوں کی حالت دیکھ لو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی دستیابی دیکھ لو گرلز کالج ہے تو اس میں پچاس فیصد لیکچرار اور پروفیسر کی سیٹیں خالی ہیں اسپتالوں کی طرف نظر دوڑائیں تو سرجن ھیں نہ سپیشلسٹ ھیں زچہ بچہ کو کسی قسم کی سہولت نہیں مریضوں کو اور لواحقین کو دوسرے شہروں میں دھکے کھانے پڑتے بچیاں اور بچے پروفیسر لیکچرار نہ ھونے باعث تعلیم سے محروم ھیں تو دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بلڈنگیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ھیں لے دے کے ایک جہلم کی سڑک رہ جاتی ہے اس کی حالت بھی تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے سامنے ھے
ہم نے تحصیل کی عوام کی بہتری کے لئے ان کو مسیحا سمجھ کر ووٹ کیے تھے جس کے لیے ہم خود تحصیل پنڈدادنخان کی عوام سے شرمندہ ہے اور وعدہ کرتے ہیں ان شاء اللہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا چودھری عابد اشرف نےمذید کہا کھیوڑہ کے پرانے رہائشیوں کے زیرقبضہ زمینوں کو ان کے زیرقبضہ سو سال ہو چکے ہیں جب کہ ابھی تک انہیں مالکانہ حقوق نہیں دیے گے انشاءاللہ ہماری کوشش ہوگی کے کھیوڑہ کے رہائشیوں کو ان کی زمینوں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں چودھری عابد اشرف جوتانہ نےکہا جن لوگوں نے ٹاون کمیٹی کی جگہ صبح کو خریدا ہے وہ خسارے میں رہیں گے اور ہم انشاءاللہ اپنا حق لے کے رہیں گے ک کمپنیوں سے ہمیں ذاتی مفاد کے بجائے عوامی کام کروانے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں