حکومت وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔خاتون قانون دان
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔یاد رہے کہ لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ خاتون قانون دان رخسانہ حسن نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ عبدالطیف آفریدی خیبر پختونخواہ کے ایک بہترین اور قابل قانون دان تھے انہوں نے ہمیشہ ہر ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کی تھی انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ وکلاء کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی کے قتل میں ملوث ملزم کو سخت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی عبدالطیف آفریدی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین
