ہڑپہ۔محکمہ صحت ساہیوال اور انچارج دیہی مرکز صحت ہڑپہ کی نااہلی ملی بھگت یا بے لگام عطائیت کے سامنے بے بسی رکشہ ڈرائیور کی جواں سالہ بیٹی غلط انجیکشن لگنے سے بازو کی معذوری کے قریب پہنچ گئ ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ
لڑکی کو بخار تھا ڈاکٹر عمران سے دوائی لینے گئے تھے انہوں نے ٹیکہ لگا دیا والد کا بیان۔انجیکشن میں نے نہیں بلکہ میڈیکل سٹور پر کام کرنے والے عزیز نامی لڑک نے لگایا اقبالی میڈکوز کے اونر عمران عرف ڈاکٹر عمران کا مؤقف ۔
میں ہزاروں روپے لگا کراپنی بیٹی کے دو اپریشن کروا چکا ہوں لیکن بازو ٹھیک نہیں ہو رہا ان عطائیوں نے میری بیٹی کی زندگی برباد کردی ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے ہماری دادرسی کی جائے متاثرہ بچی کے والد کی ارباب اختیار سے اپیل
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ہڑپہ شہر کی قریبی آبادی لکاں والا کھوہ کے رہائشی محمد اشرف نے بتایا کہ چند روز قبل میری جواں سالہ بیٹی کو بخار ہو گیا جس کی دوائی لینے میں ڈاکٹر عمران کے میڈیکل سٹور پر گیا تو ڈاکٹر عمران نے پرچی پر ٹیکہ لکھ کر میڈیکل سٹور پر موجود اپنے شاگرد اور وہاں پر کام کرنے والے لڑکے عزیز سےکہاکہ یہ انجیکشن لگا دو اور اس نے پتہ نہیں کونسا انجیکشن کہاں پر لگا دیا کہ جس کے بعد میں اب تک ہزاروں روپے خرچ کرکے دو اپریشن کروا چکاہوں اس کے باوجود میری بیٹی کے بازو کا زخم خراب ہوتا جارہا ہے متاثرہ بچی کے والد کا۔مزید کہنا تھا کہ میں رکشہ چلا کر بڑی مشکل سے گزر بسر کررہا تھا کہ اوپر سے ان ظالموں نے میری رہی سہی کسر بھی نکال دی میں محنت مزدوری کرکے روزی کماؤں یا بیٹی کا علاج کراؤں متاثرہ خاندان اور عوامی و۔سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عطائی عمران اور اوراس کے شاگرد جو لوگوں کی زندگی سے کھیلتے ہوئے اپنے اقبال میڈیکوز پر پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے نشان عبرت بنا کر متاثرہ خاندان کی دادرسی کی جائے
