اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔شاہ محمود قریشی

Spread the love

پی ڈی ایم کے ہاتھ پھول چکے ہیں، 35 ممبران کو الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے ڈی نوٹیفائی کیا۔رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہاتھ پھول چکے ہیں، 35 ممبران کو الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے ڈی نوٹیفائی کیا جب کہ اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے حکومت کی کانپیں ٹانگتی دیکھیں، ہم پاکٹ یونین اپوزیشن لیڈر کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی اپوزیشن لیڈر لے کر آنا چاہتے تھے، ہمیں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد پر استعفے قبول نہیں ہوسکتے، اگر ڈی نوٹیفائی کرنا ہے تو سب کو کریں، الیکشن کمیشن لوگوں کی نظروں میں کتنا گرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں