عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کا قتل ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

انکی قانونی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ ایک بہترین اور قابل قانون دان سے محروم ہو گیا مرحوم عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ نہ صرف قانون دان تھے بلکہ ایک بہترین سیاستدان بھی تھے انکی سیاسی اور قانونی خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے ہائی کورٹ بار میں موجود سیکورٹی فورسز کی غفلت کی وجہ سے گزشتہ روز ابہی۔ قتل کیا گیا جو قابل افسوس ہے ہائی کورٹ بار جسے عظیم ادارے کے اندر قانون دان کا قتل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت وکلاء برادری کو سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قتل میں ملوث ملزم کو سخت سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں