تھانہ گڑھ کی پولیس ڈاکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام علی الصبح گنج شکر پیٹرولیم پر ڈاکیتی کی واردات

Spread the love

تحصيل تاندلیانوالہ کے تھانہ گڑھ کی پولیس ڈاکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام علی الصبح گنج شکر پیٹرولیم پر ڈاکیتی کی واردات اہل علاقہ کی سی پی او اور آر پی او فیصل آباد کو دبنگ آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ

تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر) تھانہ گڑھ کی عوام چوروں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے لگی۔ کوئی روکنے والہ یا پوچھنے والہ نہیں ہے کہ آئے روز تھانہ گڑھ کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ڈاکو شاہراہوں بازاروں اور گھروں میں عوام کو لوٹنے لگے ہیں۔جبکہ پولیس تھانہ گڑھ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہیں کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کہ کوئی ایسی رات خالی نہیں ہے جس میں دس سے بارہ چوری ڈکیتی کی وارداتیں نہ ہوتی ہوں تھانہ گڑھ فتح شاہ کی حدود کلیانوالہ گڑھ فتح شاہ روڈ پر واقع گنج شکر پیٹرولیم پر صبح سویرے ڈکیتی کی واردات،دو موٹر سائیکلوں پر چار مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار،دورانِ واردات ڈاکو فائرنگ سے دراز کے تالے توڑتے رہے۔ڈاکو تین لاکھ سے زائد نقدی اور تین بندوقیں بھی لے کر فرار ہوگئے۔انہی ڈاکوؤں نے تھانہ گڑھ کے ہی نواحی علاقہ دربار پیرن سائیں کے قریب معروف سیاسی و سماجی شخصیت ریاست علی بلوچ کے ساہیوال اسکول جاتے بیٹے ساحل ساغر کو بھی لوٹنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور نا روکی جس پر ڈاکوؤں نے کار پر پانچ سے چھے فائر کئے خوش قسمتی سے ڈرائیور اور ساحل ساغر محفوظ رہے۔تھانہ گڑھ کے علاقے میں آئے روز وارداتوں سے شہری خوف میں مبتلا،لوگوں نے پولیس کے اربابِ اختیار سے جرائم کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اہل علاقہ نے ڈی آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے تھانہ گڑھ میں دبنگ پولیس آفیسر تعینات کرنے کی اپیل کی ہے اور علاقہ میں امن امان کو یقینی بنانے کی بھی گزارش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں