حکومت بنے یا گرے وہ کپتان کا ہی وژن ہوتا ہے۔فضل الرحمان کا طنز

Spread the love

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ جب حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں جب جاتی ہے تب بھی ناچتے ہیں۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف پر طنز کیا ہے.پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان  نے کہا کہ جب حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں جب جاتی ہے تب بھی ناچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بنتی ہے تب بھی کپتان کا وژن ہوتا ہے جب گرتی ہے تب بھی کپتان کا وژن ہوتا ہے۔مولانا نے کہا کہ ہمارے پڑھے لکھے لوگ خالی خولی باتوں سے امیدیں وابستہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں