یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا،وزیر خزانہ کی تصدیق

Spread the love

وزیر خزانہ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد بھی لکھا.

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے  لیے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران صدر یو اے ای سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بات چیت کی تھی۔وزیرخزانہ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد بھی لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں