پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے

Spread the love

لندن عارف چودھری

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے چار سال کا میرے چار سال سے موازنہ کریں، عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کس نے ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا؟ نہ کسی کی شکل اور نہ نام چھپا ہوا ہے، سب جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں