تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر)تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق اور اس کی بیوی رمشا اوکاڑہ سے ملنے مزمل حسین کے پاس آۓ ہوۓ تھے مزمل کسی کام سے گھر سے باہر گٸے رات کو گھر میں عبدالرزاق اور اس کی بیوی موجود تھے متاثرہ میاں بیوی کے بیان کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس پانچ کس مسلح ملزمان پہلے میاں بیوی کو گڑھ پولیس کے اہلکار ظاہر کر کےاغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں لڑکی کے خاوند کو ایک کمرے میں بند کر کے شاہد ماچھی اور میاں خان پروکہ وغیرہ باری باری اسلحہ کے زور پر زنا بالجبر کرتے رہے،کافی دیر تک رونے دھونے اور منت سماجت کے بعد رہائی ملی مگر رہا کرتے وقت ملزمان نے میاں بیوی سے دو عدد ٹچ موبائل نقدی 2 لاکھ پینتیس ہزار چھیننے سمیت کانوں سے سونے کی بالیاں اور سونے کی انگوٹھی بھی اتار لی۔ملزمان لٹے پٹے میاں بیوی کو مشتاق چوک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ میاں بیوی کے ساتھ ہوۓ واقع کی احمدیار ولد خان قوم مسلم شیخ کی مدعیت میں شاہد ولد مرتضی قوم ماچھی چکنمبر 620 گ ب میاں خان ولد یعقوب پروکہ چکنمبر 623 گ ب کے خلاف ایف آٸی آر نمبر 27/23 تھانہ گڑھ میں درج کروادی گٸی ہے تھانہ گڑھ کی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے
